یونان میں جنگلات کی آگ نے ملک بھر میں تہلکہ مچا دیا

ابتدائی معلومات کے مطابق آگ کی لپیٹ میں آنے سے ابتک 50 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں

1018132
یونان میں جنگلات کی آگ نے ملک بھر میں تہلکہ مچا دیا

یونان   کے جنگلات میں لگی آگ سے ابتدائی معلومات کے مطابق 50 افراد ہلاک  اور 150 زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 25 افراد کی حالت نازک ہے۔

مشرقی عتیقہ   میں آتشزدگی سے ہزاروں ایکٹر   اراضی ، لا تعداد مکانات اور گاڑیاں جل کر راکھ بن گئیں۔علاقے میں  ہنگامی حالت کا اعلان  کر دیا گیا ہے۔

جنگلات میں لگنے والی  آگ  تیز ہواؤں کی وجہ سے سرعت سے پھیلتی چلی گئی جس نے ارد گرد کے رہائشی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں  لے لیا۔

بوسنیا ہرزیگوینا کے دورے پر موجود  وزیر اعظم چپراس  اپنے دورے کو ادھورا چھوڑتے ہوئے  ایتھنز لوٹ گئے ہیں۔

انہوں نے ہنگامی صورتحال اجلاس میں وزراء، بیوروکریٹس اور  آگ بجھانے والے  محکمے کے حکام سے آگاہی حاصل کی  اور بعد ازاں مختصر اعلان کرتے  ہوئے  کہا کہ آگ بجھانے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔  اور عتیقہ کے مشرق و مغرب میں بیک وقت بھڑکنے والی آگ  شکوک و شبہات پیدا کر رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں