یورپی یونین کے خلاف دعوی دائر کر دو: ڈونلڈ ٹرمپ کی تھریسا مے کو تجویز

انہوں نے مجھے کہا ہے کہ یورپی یونین کے خلاف دعوی دائر کرو، مذاکرات میں نہ جاو بلکہ ان کے خلاف دعوی دائر کرو: تھریسا مے

1012759
یورپی یونین کے خلاف دعوی دائر کر دو: ڈونلڈ ٹرمپ کی تھریسا مے کو تجویز

برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں یورپی یونین کے خلاف دعوی دائر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

مے نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ٹرمپ نے مشورہ دیا ہے کہ برطانیہ کے برگزٹ مرحلے کی اسٹریٹجی  کے حصے کے طور پر برطانیہ کا یورپی یونین کے خلاف دعوی دائر کرنا ضروری ہے۔

بی بی سی ٹیلی ویژن کے لئے اپنے انٹرویو میں مے نے کہا کہ انہوں نے مجھے کہا ہے کہ یورپی یونین کے خلاف دعوی دائر کرو، مذاکرات میں نہ جاو بلکہ ان کے خلاف دعوی کھولو۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جمعہ کے روز  اپنے دورہ لندن کے دوران انہوں نے مے کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی اور برطانوی لیڈر کو ایک تجویز پیش کی لیکن مقابل فریق نے اس تجویز کو سننے سے انکار کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں