امریکہ کو اپنے اتحادیوں کی قدر کرنے کی ضرورت ہے: ڈونلڈ ٹسک

ا نہوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے یورپ کو روزانہ کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنانے کی روش پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ یہ یورپین افواج تھیں جنہوں نے 11 ستمبر کو امریکہ پر ہونے والے حملوں کے بعد اس کے ساتھ ملکر افغانستان میں لڑائی لڑی

1011117
امریکہ کو اپنے اتحادیوں کی قدر کرنے کی ضرورت ہے: ڈونلڈ ٹسک

یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ  کو اپنے  اتحاد یوں کی قدر کر نے کی ضرورت ہے ورنہ  ایک ایک کرکے اسے اپنے اتحادیوں سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ایک ٹویٹ میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے پاس یورپ سے اچھا اتحادی نہ ہے اور نہ ہو گا ۔

ا نہوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے یورپ کو روزانہ کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنانے کی روش پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ یہ یورپین افواج تھیں جنہوں نے 11 ستمبر کو امریکہ پر ہونے والے حملوں کے بعد اس کے ساتھ ملکر افغانستان میں لڑائی لڑی اور ہلاکتیں برداشت کیں ۔

یورپین کونسل کے صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پرکہ یورپ نیٹو میں اپنے دفاع کیلئے زیادہ رقم مختص کرے، کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یورپ دفاع پر روس سے زیادہ اور چین کے تقریباً مساوی خرچ کررہا ہے ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں