یورپ کی عمر رسیدہ ترین خاتون وفات پا گئی

یورپ کی عمر رسیدہ ترین خاتون گیسوپینا پروجیتو 116 سال کی عمر میں اٹلی میں وفات پا گئی

1009377
یورپ کی عمر رسیدہ ترین خاتون وفات پا گئی

یورپ کی عمر رسیدہ ترین خاتون گیسوپینا پروجیتو 116 سال کی عمر میں اٹلی میں وفات پا گئی ہیں۔

انہوں نے 6 جولائی کو فلورانسا ریجن کے علاقے مونٹے لوپ فیورینتینو میں وفات پائی۔

وفات کے وقت ان کی عمر 116 سال 37 دن بتائی گئی ہے۔

وہ 30 مئی 1902 میں لا مادالینا  جزیرے میں پیدا ہوئیں، 1960 کی دہائی میں فلورانسا منتقل ہوئیں اور اپنے 39 سالہ بیٹے کی وفات تک یہیں مقیم رہیں۔

پروجیتو 117 سالہ جاپانی شیو میاکو کے بعد دنیا کی دوسری طویل العمر خاتون تھیں۔



متعللقہ خبریں