یورپی یونین 14 ممالک اور جرمنی کے درمیان تارکین وطن سےمتعلق سیاسی پناہ کے بارے میں اتفاق

رائٹرز  کے  مطابق باہمی سمجھوتوں میں اُن مہاجرین کو ملک بدر کیا جاسکتا ہے جنھوں نے اس سے قبل اپنے نام کا اندراج کہیں اور کرایا ہے، جس پر سختی سے عمل درآمد ممکن ہوگا

1003385
یورپی یونین 14 ممالک اور جرمنی کے درمیان تارکین وطن سےمتعلق سیاسی پناہ کے بارے میں اتفاق

یورپی یونین کے 14 ملکوں نے سیاسی پناہ دینے کے معاملے میں  جرمنی کے ساتھ سمجھوتے پر دستخط کرنے سے متعلق تیار ہونے سے آگاہ کیا ہے۔

سمجھوتے کا تعلق اُن تارکین وطن سے ہے جنھوں نے اس سے قبل اپنے نام کا اندراج کہیں اور کرایا تھا۔

یہ معاملہ چانسلر انگیلا مرکیل   جانب سے کشیدگی کے شکار بواریا کے اتحادیوں کو تسلی دینے کی کوشش کا ایک حصہ ہے۔

مرکیل نے 2015ء کے دوران جرمنی کی سرحدیں کھلی رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا لیکن بعد میں  جرمنی نے اپنے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا تھا۔

تاہم اب جرمنی نے چودہ یورپی ممالک کے ساتھ  سمجھوتہ طے کرتے ہوئے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

رائٹرز  کے  مطابق باہمی سمجھوتوں میں اُن مہاجرین کو ملک بدر کیا جاسکتا ہے جنھوں نے اس سے قبل اپنے نام کا اندراج کہیں اور کرایا ہے، جس پر سختی سے عمل درآمد ممکن ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں