مہاجرین کے معاملے میں ترکی کی کوششیں قابل ستائش ہیں: یورپی یونین

ترکی 3.5 ملین سے زائد مہاجرین کو پناہ دئیے ہوئے ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کر رہا ہے ہم  اس سلسلے میں ترکی کی اہم پیمانے کی کوششوں کو سراہتے ہیں: یورپی یونین

1000599
مہاجرین کے معاملے میں ترکی کی کوششیں قابل ستائش ہیں: یورپی یونین

یورپی یونین کی عمومی امور کی کونسل نے کہا ہے کہ مہاجرین کے بحران کے مقابل ترکی کے "تعمیری تعاون"  نےحتمی نتائج دینا جاری رکھے ہوئے ہے۔

یورپی یونین عمومی امور کی کونسل کا اجلاس لکسمبرگ میں منعقد ہوا جس میں ترکی ، مونٹی نیگرو اور سربیا سمیت چھ ممالک کی یورپی یونین کی رکنیت  کے مرحلے میں پیش رفتوں  کے جائزے پر مبنی اختتامی اعلامیہ شائع کیا گیا۔

کونسل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی 3.5 ملین سے زائد مہاجرین کو پناہ دئیے ہوئے ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کر رہا ہے ہم  اس سلسلے میں ترکی کی اہم پیمانے کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

اعلامیے میں  ترکی اور مغربی بالقانی ممالک کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جاری تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے اور  کہا گیا ہے کہ ترکی ایک رکن ملک اور کلیدی اہمیت کا حامل ساجھے دار ہے ۔

مزید کہا گیا ہے کہ مہاجرین کے بحران کے مقابل ترکی کے تعمیری  تعاون نے ٹھوس نتائج دئیے ہیں اور یورپی یونین اور ترکی کے درمیان 18 مارچ کے سمجھوتے کے اطلاق کا جاری رہنا  ضروری ہے۔

سمجھوتے کے طفیل  غیر قانونی نقل مکانی میں سنجیدہ سطح   پر کمی آئی ہے اور  بحیرہ ایجئین میں  ہونے والے جانی نقصان کا سدباب ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم، ساڑھے 3 ملین مہاجرین کی میزبانی پراور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ترکی کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور  اس معاملے میں یورپی یونین ترکی کی مالی و تکنیکی مدد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔



متعللقہ خبریں