برسلز: یورپی اجلاس سے قبل رہنماوں کی ملاقات،مہاجرت بحران پر تبادلہ خیال

اہم یورپی رہنماؤں نے رواں مہینے ہونے والے سربراہی اجلاس سے قبل برسلز میں ملاقات کے دوران بالخصوص یورپ کو درپیش مہاجرت کے بحران پر غور کیا گیا

999022
برسلز: یورپی اجلاس سے قبل رہنماوں کی ملاقات،مہاجرت بحران پر تبادلہ خیال

اہم یورپی رہنماؤں نے رواں مہینے ہونے والے سربراہی اجلاس سے قبل برسلز میں ملاقات کی ہے۔

 اس ملاقات میں خاص طور پر یورپ کو درپیش مہاجرت کے بحران پر غور کیا گیا۔

  یورپی رہنما  مہاجرین کے معاملے پر مشترکہ موقف  اپنانے کی کوشش میں ہیں۔

 ملاقات  میں جرمن چانسلر انگیلا مرکل، اطالوی وزیراعظم جُوزیپے کونٹے کے علاوہ لکسمبرگ، اسپین اور بیلجیم کے وزرائے اعظم بھی شریک ہوئے۔

 یونین اجلاس  سے قبل یہ ایک اہم اجلاس قرار دیا گیا ہے۔

یورپی یونین کا دو روزہ اجلاس  28 تا 29 جون کو منعقد ہو رہا  ہے ۔

 یورپی یونین کی ششماہی صدارت رواں ماہ ختم ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ  موجودہ ششماہی صدارت کا حامل ملک بلغاریہ ہے۔



متعللقہ خبریں