ہم ترکی اور امریکہ کے درمیان سمجھوتے کا خیر مقدم کرتے ہیں: جینز اسٹالٹن برگ

ہم شام کے علاقے منبچ  سے متعلق روڈ میپ  کے معاملے میں ترکی اور امریکہ کے درمیان سمجھوتے کا خیر مقدم کرتے ہیں: جینز اسٹالٹن برگ

987281
ہم ترکی اور امریکہ کے درمیان سمجھوتے کا خیر مقدم کرتے ہیں: جینز اسٹالٹن برگ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ ہم شام کے علاقے منبچ  سے متعلق روڈ میپ  کے معاملے میں ترکی اور امریکہ کے درمیان سمجھوتے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے 4 جون کو واشگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو  کے ساتھ ملاقات کی۔

 مذاکرات کے بعد جاری کردہ دو طرفہ بیانات میں کہا گیا تھا کہ منبچ میں ترک اور امریکی فورسز مل کر سکیورٹی    کو یقینی بنائیں گی۔

موضوع کے بارے میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ نے بھی بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے منبچ کے موضوع پر ترکی اور امریکہ کے درمیان سمجھوتہ طے پانے پر ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا تھا کہ منبچ کے بارے میں روڈ میپ کے پہلے مرحلے کا اطلاق 10 دن کے اندر  شروع ہو گا اور علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/PYD-YPG  کے رکن دہشت گرد جولائی کے پہلے ہفتے  سے اسلحہ پھینک کر منبچ سے نکل جائیں گے۔



متعللقہ خبریں