لی ایج کا حملہ دہشتگردی تھا، پولیس حکام

بیلجیئن محکمہ قانون کا کہنا ہے کہ مشرقی شہر  لی ایج  میں کیا جانے والا حملہ دہشت گردی تھا اور حملہ آور داعش سے تعلق رکھتا تھا

982663
لی ایج کا حملہ دہشتگردی تھا، پولیس حکام

بیلجئیم کے مشرقی شہر  لی ایج  میں کیا جانے والا حملہ دہشت گردی تھا۔

 بیلجیم کے محکمہ قانون  کی ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور داعش سے رابطے میں تھا۔

 ترجمان کے بقول، کارروائی کے دوران اس نے کئی مرتبہ اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا تھا۔

31 سالہ حملہ آور پر ایک اور قتل میں بھی ملوث ہونے کا شبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ  منگل کو لی ایج   شہر  میں ایک شخص نے دو پولیس اہلکاروں اور ایک خاتون کو فائرنگ کرتے ہوئے ہلاک کر دیا تھا۔

 بعدازاں جوابی کارروائی میں پولیس نے حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں