روس نے جمہوری ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت کی ہے: جینز اسٹالٹن برگ

روس سائبر حملوں کا اور انتخابات میں مداخلت کا مرتکب ہوا ہے اور اس نے جمہوری ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت کی ہے: جینز اسٹالٹن برگ

980604
روس نے جمہوری ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت کی ہے: جینز اسٹالٹن برگ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ نے روس کو سائبر حملوں اور انتخابات میں مداخلت کا  قصوروار ٹھہرایا ہے۔

نیٹو پارلیمنٹیرین اسمبلی کے موسم بہار کے اجلاس   پولینڈ کے دارالحکومت وارشووا  میں ہو رہے ہیں۔

اجلاس سے خطاب میں اسٹالٹن برگ نے  روس کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اس ملک کے سائبر حملے کرنے اور انتخابات میں مداخلت کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے جمہوری ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت کی ہے۔

اسٹالٹن برگ نے سال 2014 میں یوکرائن میں ملایشیا  ائیر لائنز کا طیارہ گرائے جانے کے بعد واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے سے متعلق روس سے کی جانے والی  اپیل کا بھی اعادہ کیا ۔

وہ نیٹو پارلیمنٹیرین اسمبلی کے اجلاس کے بعد پولینڈ کے سیاست دانوں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ جولائی 2014 میں ہالینڈ سے پرواز کے بعد یوکرائن کے مشرق میں گرائے جانے والے ملایشیا ائیر لائنز کے MH17 طیارے کو روسی ساختہ BUK میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا اور جاری کردہ اعلان کے مطابق اس میزائل کو روس سے لے جائے گئے لانچنگ پیڈ سے چھوڑا گیا تھا۔

واقعے کی تحقیقات کرنے والے بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن  سے ہالینڈ کے اٹارنی جنرل فریڈ ویسٹربیک نے گذشتہ ہفتے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ میزائل یوکرائن کے روسی حامیوں کےزیر کنٹرول  گاوں پرووماجسک  کے لانچنگ پیڈ سے فائر کیا گیا  ہے۔



متعللقہ خبریں