ہم ایک نئے آزادی ریفرینڈم کے انعقاد کے بارے میں  سوچ رہے ہیں: نکولا اسٹرجن

برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے بعد ہم ایک نئے آزادی ریفرینڈم کے انعقاد کے بارے میں  سوچ رہے ہیں: نکولا اسٹرجن

975296
ہم ایک نئے آزادی ریفرینڈم کے انعقاد کے بارے میں  سوچ رہے ہیں: نکولا اسٹرجن

اسکاٹ لینڈ کی وزیر اعظم نکولا اسٹرجن نے کہا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے بعد ہم ایک نئے آزادی ریفرینڈم کے انعقاد کے بارے میں  سوچ رہے ہیں۔

اسٹرجن نے کہا کہ اسکاٹ نیشنل پارٹی یورپی یونین سے اخراج کے لئے رائے شماری میں رکاوٹ نہیں بنے گی تاہم یورپی یونین سے نکلنے سے ملک کے مختلف مقامات پر  پیدا ہو سکنے والے مسائل پر ہمیں اندیشوں کا سامنا ہے۔

نکولا اسٹرجن نے کہا کہ یہ فیصلہ ہم یورپی یونین۔برطانیہ تعلقات کی نوعیت واضح ہونے کے بعد کریں گے۔

واضح رہے کہ سال 2014 میں کروائے گئے ریفرینڈم میں عوام  کے 44 فیصد نے آزادی کے حق میں اور 55 فیصد نے اس کے خلاف ووٹ کا استعمال کیا تھا۔



متعللقہ خبریں