اسپین: ہسپانوی علیحدگی پسند تنظیم "ایٹا" نے تحلیل ہونے کا اعلان کردیا

بتایا گیا ہے کہ اخبار ’ایل دیاریو‘ کے مطابق 16اپریل کو اس تنظیم کی جانب سے ایک مفصل خط موصول ہواجس میں ایٹا نے ہر سطح پر قائم اپنے تنظیمی ڈھانچوں اور اپنے سیاسی منصوبوں کو ترک کرنے کے بارے میں  اعلان کیا

962884
اسپین: ہسپانوی علیحدگی پسند تنظیم "ایٹا" نے  تحلیل ہونے کا اعلان کردیا

باسک علیحدگی پسند تنظیم ’ایٹا‘ نے حتمی طور پر اپنی تحلیل کا اعلان کر دیا ہے۔

اخبار ’ایل دیاریو‘ کے مطابق 16اپریل کو اس تنظیم کی جانب سے ایک مفصل خط موصول ہواجس میں ایٹا نے ہر سطح پر قائم اپنے تنظیمی ڈھانچوں اور اپنے سیاسی منصوبوں کو ترک کرنے کے بارے میں  اعلان کیا۔

یاد رہے  کہ  ایٹا نےسن  1959 میں شمالی اسپین اور جنوب مغربی فرانس میں ایک خود مختار ریاست کی جنگ کا آغاز کیا تھا۔

 2011 میں اس تنظیم نے فائر بندی کا اعلان کیا تھا  جبکہ گزشتہ  سال  سے ایٹا کے جنگجوؤں نے اپنے ہتھیار حکام کے حوالے کرنا شروع کر دیے تھے۔

 



متعللقہ خبریں