عالمی اسٹیج پر یورپ کی طاقت میں کمی آ گئی ہے: جین کلاڈ جنکر

یورپ عالمی اسٹیج پر طاقت سے محروم ہو رہا ہے ، اب ہمیں روس کے ساتھ برابری کی سطح پر بات کرنا سیکھ لینا چاہیے: جین کلاڈ جنکر

960630
عالمی اسٹیج پر یورپ کی طاقت میں کمی آ گئی ہے: جین کلاڈ جنکر

یورپی یونین کمیشن کے سربراہ جین کلاڈ جنکر نے کہا ہے کہ عالمی اسٹیج پر یورپ کی طاقت میں کمی آ گئی ہے۔

ہالینڈ کے روزنامے ٹرو کے لئے انٹرویو میں جنکر نے یورپی یونین کی اقتصادی اور آبادیاتی صورتحال اور روس کے ساتھ تعلقات  کے بارے میں بیانات جاری کئے۔

جنکر نے کہا ہے کہ یورپ اور روس کوسرد جنگ  کی بیان بازی کو پیچھے چھوڑ کر تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے کی طرف توجہ مبذول کرنا چاہیے۔

روس کے علاقائی طاقت سے بڑھ کر ہونے کا ذکر کرتے ہوئے جنکر نے کہا کہ اب ہمیں روس کے ساتھ برابری کی سطح پر بات کرنا سیکھ لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ روس کے بغیر یورپ کے تحفظ کا قیام ناممکن ہے۔ یورپ عالمی اسٹیج پر طاقت سے محروم ہو رہا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم دنیا کے باس ہیں لیکن حقیقت  میں ہم کائنات کا ایک چھوٹا  سا اور کمزور ٹکڑا ہونے  کو فراموش کر رہے ہیں۔

یورپ کے آبادیاتی اور اقتصادی لحاظ سے سکڑنے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے  جین کلاڈ جنکر نے کہا کہ ثقافتی  حوالے سے ہمارا وجود قائم ہے لیکن ہم  حاوی نہیں ہیں اس وجہ سے میں ہر ایک کو زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے اور باقی ماندہ دنیا کی آواز کو سننے کی دعوت دیتا ہوں۔

یورپی یونین کی شناخت کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین ایک عیسائی تنظیم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عیسائیت نے یورپ کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا لیکن یورپی یونین کو ایک عیسائی اتحاد کے طور پر پیش کرنا حقیقت کی عکاسی نہیں کرتا۔

جین کلاڈ جنکر نے کہا کہ ہماری زمین پر مسلمان بھی زندگی بسر کر رہے ہیں اور ہمارے اصولوں پر کاربند رہنے تک ہماری زمین پر ان کی جگہ بھی برقرار رہے گی۔



متعللقہ خبریں