روس مدد اپنے پاس رکھے،ہمیں ضرورت نہیں: یولیا اسکرپل

روس کے سابق جاسوس کی یولیا اسکرپل نے روس کی جانب سے مدد کی پیشکش مسترد کردی ہے

949935
روس مدد اپنے پاس رکھے،ہمیں ضرورت نہیں: یولیا اسکرپل

روس کے سابق ڈبل ایجنٹ کی بیٹی نے روس کی جانب سے مدد کی پیشکش مسترد کردی ہے۔

 یولیا اسکرپل  نے تصدیق کی  کہ روسی حکام نے رابطہ کیا تھا مگر میں ان کی خدمات نہیں لینا چاہتی۔

زہریلے مواد کے شکار ہونے والے روس کے سابق جاسوس  اور اس کی بیٹی یولیا اسپتال سے  فارغ  ہوگئی ہیں۔

 یولیا نے ایک محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے بعد پولیس کے ذریعے بیان جاری کیا  جس میں یولیا کا کہنا ہے کہ اسے روسی سفارت خانے کی مدد نہیں چاہیے ۔

یولیا کا کہنا ہے کہ وہ محفوظ ہے اور بہتر محسوس کررہی ہے مگر ابھی میڈیا کو انٹرویو نہیں دے سکتی تاہم، ایک روز میڈیا کا یہ خواب پورا ہو سکے گا۔

دوسری جانب روس نے الزام عائد کیا ہےکہ برطانوی حکام نے سرگی اور یولیا  اسکرپل کو زبردستی روکا ہوا ہے جبکہ یہ دونوں روسی شہری ہیں اور انہیں ملنےکی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں