جرمنی: دوسری جنگ عظیم سے بچے بم کو ناکارہ بنانے کے لئے رہائشیوں کا انخلاء

پیڈربورن میں دوسری جنگ عظیم سے بچ جانے والے بم کو ناکارہ بنانے سے قبل 26 ہزار افراد کو علاقے سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے

946888
جرمنی: دوسری جنگ عظیم سے بچے بم کو ناکارہ بنانے کے لئے رہائشیوں کا انخلاء

جرمنی کے شہر پیڈربورن میں دوسری جنگ عظیم سے بچ جانے والے بم کو ناکارہ بنانے سے قبل 26 ہزار افراد کو علاقے سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

پیڈربورن بلدیہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 1.5ٹن دھماکہ خیز مواد کے ساتھ یہ بم 1.8 ٹن وزنی ہے اور تعمیراتی کاموں کے دوران سامنے آیا ہے۔

بم کو ناکارہ بنانے کی کاروائیوں کے دائرہ کار میں بم کے موجودگی کی اطراف  میں ڈیڑھ کلو میٹر تک کے علاقے میں رہائش پذیر 26 ہزار افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا کام آج صبح شروع ہوا جس میں تقریباً 200 پولیس اہلکار، فائر بریگیڈ اور دیگر متعلقہ ٹیمیں شامل ہیں۔

علاقے سے تمام افراد کی منتقلی کے بعد بم کو ناکارہ بنانے کا کام شروع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی جرمنی میں جنگ عظیم دوئم سے باقی بچ جانے والے بم کو ناکارہ بنانے کے لئے 50 ہزار افراد کو علاقے سے نکال  دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں