سفارتی تنازعہ:سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے،روس کا مطالبہ

روس نے اُس بڑھتے ہوئے سفارتی تنازعے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے جو برطانیہ میں دوہرے روسی جاسوس سرگئی اسکرپل اور اُن کی صاحبزادی پر ہوئے کیمیائی حملے کے سبب پیدا ہوا

945067
سفارتی تنازعہ:سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے،روس کا مطالبہ

روس نے اُس بڑھتے ہوئے سفارتی تنازعے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے جو برطانیہ میں دوہرے روسی جاسوس سرگئی اسکرپل اور اُن کی صاحبزادی پر ہوئے کیمیائی حملے کے سبب پیدا ہوا۔

 لندن نے اس کی ذمہ داری  روس  پر عائد کی تھی جس کے بعد مغربی ممالک اور روس کے مابین سفارتی تناؤ پیدا ہوچکا ہے۔

 روسی  حکام اس کی تردید کرتے ہیں اور اس کے  تناظر میں امریکہ، یورپی یونین کی رکن ریاستوں اور نیٹو ممالک سے اب تک 150 کے قریب روسی سفارتکاروں کو بے د‌خل کیا جا چکا ہے۔

 گزشتہ روز برطانیہ نے سابق روسی جاسوس سرگئی اسکرپل پر حملے کی مشترکہ تحقیقات کے روسی مطالبے کو بھی مسترد کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں