کاتالونیا کے سابق صدر جرمنی میں گرفتار،یورپی وارنٹ کے تحت مطلوب تھے

جرمن پولیس نے گزشتہ روز ملک کے شمالی حصے سے ہسپانوی علاقے کاتالونیا کے سابق صدر کارلیس پوج دیمونٹ کو حراست میں لے لیا ہے

937343
کاتالونیا کے سابق صدر جرمنی میں گرفتار،یورپی وارنٹ کے تحت مطلوب تھے

جرمن پولیس نے گزشتہ روز ملک کے شمالی حصے سے ہسپانوی نیم خود مختار  علاقے  کاتالونیا کے سابق صدر کارلیس پوج دیمونٹ کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس نے بتایا گیا ہے کہ پوج ڈیمونٹ جرمن ہائی وے    پر سفر کر رہے تھےجب انہیں فلینزبرگ کے قریب کل صبح  حراست میں لیا گیا۔

 پولیس  نے اس  حوالے سے  مزید اطلاعات نہیں دی  ہیں۔

واضح رہے کہ ہسپانوی پولیس نے پوج دیمونٹ کی گرفتاری کے لیے یورپی وارنٹ نکال رکھے ہیں۔



متعللقہ خبریں