"سارکوزی کے گلے میں قدافی کے نام کا کانٹا" باقاعدہ تفتیش کا آغاز ہوگیا

سابق فرانسیسی صدر نکولس سارکوزی سے انتخابی مہم کے لیے غیر قانونی رقوم کے حصول کے باقاعدہ تحقیقات شروع کی جائیں گی

935031
"سارکوزی کے گلے میں قدافی کے نام کا کانٹا" باقاعدہ تفتیش کا آغاز ہوگیا

سابق فرانسیسی صدر نکولس سارکوزی سے انتخابی مہم کے لیے غیر قانونی رقوم کے حصول کے باقاعدہ تحقیقات شروع کی جائیں گی۔

 فرانسیسی پولیس کے مطابق، سارکوزی سے دو روزہ تفتیش کے بعد اب اس سلسلے میں مزید  تحقیقات  محکمہ  قانون کرے گا۔

 یاد رہے کہ سارکوزی پر الزام ہے کہ انہوں نے 2007ء میں اپنی انتخابی مہم کے لیے لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی سے رقم وصول کی تھی۔

 ساکوزی کی کامیابی کے بعد اسی سال قذافی نے فرانس کا دورہ بھی کیا تھا مگر سابق صدر ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

 سارکوزی 2007ء سے 2012ء تک فرانس کے صدر رہے تھے۔



متعللقہ خبریں