روسی ایجنٹ پر حملہ قابل مذمت ہے حکومت برطانیہ کے ساتھ ہیں:یورپی یونین

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے برطانیہ میں سابق روسی ایجنٹ پر حملے کے معاملے پر لندن حکومت کے ساتھ غیر مشروط یکجہتی کا اظہار کیا ہے

932951
روسی ایجنٹ پر حملہ قابل مذمت ہے حکومت برطانیہ کے ساتھ ہیں:یورپی یونین

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے برطانیہ میں سابق روسی ایجنٹ پر حملے کے معاملے پر لندن حکومت کے ساتھ غیر مشروط یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

 آج برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے اپنے اجلاس کے دوران ایک مشترکہ بیان ميں کہا کہ یورپی یونین سرگی اسکرپل اور ان کی بیٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

 اس بیان کے مطابق اس طرح کا غیر محتاط اور غیر قانونی اقدام دوسرے شہریوں کی جانوں کے لیے بھی خطرہ ہے۔

 دوسری جانب ماسکو حکام نے کہا ہے کہ برطانیہ وہ ثبوت فراہم کرے، جس کی بنیاد پر اس نے اس حملےکی ذمہ داری روس پر عائد کی ہے۔



متعللقہ خبریں