ادلے کا بدلہ، روس نے بھی 23 برطانوی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا ہے
یاد رہے کہ برطانوی حکومت نے اسکری پال کو زہر دیے جانے کے ردِ عمل کے طور پر روس پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا
931825

روس نے 23 برطانوی سفارتکاروں کو ایک ہفتے کے اندر اس ملک کو ترک کرنے کی ہدایت کی ہے۔
روسی وزارت ِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ برطانیہ کے سابق روسی ایجنٹ سرگئی اسکری پال اور اس کی دختر کو زہر دینے کے بارے میں روس پر "اشتعال انگیز" الزامات کی بنا پر 23 برطانوی سفارتکاروں کو "غیر خواہش کردہ شخصیات" اعلان کیا گیا ہے اور ان کی ملک بدری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسی اعلامیہ کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ میں برطانوی قونصلیٹ جنرل کے قیام کے حوالے سے دیے گئے اجازت نامے کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ برطانوی حکومت نے اسکری پال کو زہر دیے جانے کے ردِ عمل کے طور پر روس پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس دائرہ کار میں 23 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا۔