بریگزٹ سے یونین کے ارکان کو سالانہ 80 ارب ڈاکر کا خسارہ برداشت کرنا پڑے گا

اگر  سن 2019 سے قبل  کوئی معاہدہ طے نا پا سکا تو پھر طرفین کو عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں اور کسٹم   ڈیوٹیوں کے ماتحت   کام کرنا پڑے گا

928471
بریگزٹ سے یونین  کے ارکان کو سالانہ 80 ارب ڈاکر کا خسارہ برداشت کرنا پڑے گا

کہا جاتا ہے کہ اگر برطانیہ کی یورپی یونین سے  علیحدگی یعنی بریگزٹ  بلا کسی معاہدے کے  وقوع پذیر ہوتی ہے تو طرفین کو سالانہ 80 ارب ڈالر  کا خسارہ برداشت کرنا پڑے گا۔

انتظامی مشاورتی فرم اولیور وائی مان  اور  لا ء فرم کلیف فورڈ چانس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق برطانیہ  کے یورپی یونین سے  بلا  کسی سمجھوتے کے علیحدگی اختیار  کرنا   فنانس سیکڑ کو بری طرح متاثر کرے گا۔

اگر  سن 2019 سے قبل  کوئی معاہدہ طے نا پا سکا تو پھر طرفین کو عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں اور کسٹم   ڈیوٹیوں کے ماتحت   کام کرنا پڑے گا۔

جس سے یورپی یونین کے 27 ممالک کسٹم  ڈیوٹی اور کسٹم کے علاوہ   سالانہ 44 ارب ڈالر کی ادائیگی کرنے پر    مجبور ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے بریگزٹ کے بعد کسٹم یونین میں  رہنے کے خلاف ہیں۔



متعللقہ خبریں