کاتالونیا پارلیمانی انتخابات،راجر تورنت اسپیکر منتخب

واضح رہے کہ کاتالونیا پارلیمانی انتخابات میں صوبائی علیحدگی پسند جماعتوں نے میدان مار لیا تھا  جس کے بعد اب   ای آر سی کے راجر تورنت ماریو  ووٹنگ میں کامیاب ہوکر کاتالونیا پارلیمان  کے اسپیکرمنتخب ہو گئے ہیں

890944
کاتالونیا پارلیمانی انتخابات،راجر تورنت اسپیکر منتخب

21 دسمبر 2017کو ہونے والے کاتالونیا پارلیمانی انتخابات میں صوبائی علیحدگی پسند جماعتوں نے میدان مار لیا تھا  جس کے بعد اب   ای آر سی کے راجر تورنت ماریو  ووٹنگ میں کامیاب ہوکر کاتالونیا پارلیمان  کے اسپیکرمنتخب ہو گئے ہیں۔

سی یو پی ، خونتس کاتالان اتحاد اور ای آر سی نامی سیاسی جماعتوں نے مل کر نئی حکومت بنانے کے لئے  پارلیمان میں ہونے والی ووٹنگ میں حصہ لیا ،صوبائی انتخابات کا اعلان ہسپانوی وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے کاتالونیا کو اسپین سے الگ کرکے علیحدہ ملک بنانے کی تحریک کی کامیابی کا اعلان کرنے کی پاداش میں کاتالونیا پارلیمان کو توڑ کر کیا گیا تھا جس کی وجہ سے کاتالان قوم پرستوں پر مبنی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو بغاوت کرنے کے تحت جیلوں کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

 واضح رہے کہ ای آر سی کے سربراہ  اوریل ہُوان کیرا  جیل سے حال ہی میں رہا ہوئے جبکہ خونتس کاتالان اتحاد کے سربراہ اور سابق صدر   ’’ کارلوس پوئدیمونت ‘‘ راہ فرار اختیار کرتے ہوئے برسلز پہنچ گئے تھے اور ابھی تک وہیں ہیں کیونکہ اُن کی واپسی پر انہیں گرفتار کرنے کے  احکامات   ہیں۔



متعللقہ خبریں