یورپی یونین کے ممالک فلسطین کو ایک حکومت کے طور پر تسلیم کریں: جین ایسیلبرن

اگر فرانس فلسطین کو تسلیم کرنے میں پیش رو کا کردار ادا کرے تو لکسمبرگ سمیت دیگر ممالک بھی اس کی پیروی کریں گے: جین ایسیلبرن

890335
یورپی یونین کے ممالک فلسطین کو ایک حکومت کے طور پر تسلیم کریں: جین ایسیلبرن

لکسمبرگ کے وزیر خارجہ جین ایسیلبرن نے یورپی یونین کے ممالک سے فلسطین کو ایک حکومت کے طور پر تسلیم کرنے کی اپیل کی ہے۔

جرمن روزنامے سوڈٹشے زیتنگ  کے لئے انٹرویو میں  ایسیلبرن نے کہا ہے کہ "ہم یورپی، فلسطینیوں کو عملی طور پر یہ دکھانے پر مجبور ہیں کہ وہ بھی  اپنی حکومت کا حق رکھتے ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ" اگر فرانس فلسطین کو تسلیم کرنے میں پیش رو کا کردار ادا کرے تو لکسمبرگ سمیت دیگر ممالک بھی اس کی پیروی کریں گے"۔

وزیر خارجہ جین ایسیلبرگ نے کہا کہ اس موضوع پر یورپی یونین کے رکن ممالک   فی الحال  ایک مشترکہ جذبے  کے حامل نہیں ہیں اور ان شرائط کے تحت ایک فعال مشرق وسطی پالیسی کو شکل دینا ناممکن ہے"۔



متعللقہ خبریں