شمالی کوریا پر اضافی پابندیاں

یورپی یونین کی اضافی پابندی  فہرست میں  مالی اثاثوں کو اور ویزے   کی  پابندی  عائد کردہ  54 ادارے اور 79 افراد  شامل   ہیں

884276
شمالی کوریا پر اضافی پابندیاں

یورپی یونین کونسل  نے اعلان کیا ہے کہ  نکلیئر اور بالسٹک میزائلوں کا تجربہ کرنے والے شمالی کوریا  پر اقوام  متحدہ کی سلامتی کونسل  کی قرار داد کی رُو  سے اضافی  پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس دائرہ کار میں شمالی کوریا پر عائد کردہ حد بندی  تدابیر کے دائرہ کار میں  16 افراد اور مزید  ایک سرکارے  ادارے   کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔

اعلامیہ  میں بتایا گیا ہے کہ   یورپی یونین کی اضافی پابندی  فہرست میں  مالی اثاثوں کو اور ویزے   کی  پابندی  عائد کردہ  54 ادارے اور 79 افراد  شامل   ہیں، تا ہم  یورپی  یونین  نے اپنی فہرست میں  شمالی کوریا کی دس فرموں اور 41 اشخاص کو شامل کیا ہے۔

واضح رہے کہ یورپی  یونین  نے شمالی کوریا پر پابندیاں عائد کرنے کا عمل 2006 میں شروع کیا تھا۔



متعللقہ خبریں