روسی جنگی جہاز برطانوی سمندری حدود میں داخل ہوگیا،برطانوی بحریہ چوکنا ہو گئی

بتایا گیا ہے کہ یہ کشیدگی ایک روسی بحری جنگی جہاز  کے  برطانوی  سمندری حدود میں داخلے کے وقت اس وقت شروع ہوئی جب ایک برطانوی فریگیٹ  بھی اس کے ہمراہ  ہو گیا

875877
روسی جنگی جہاز برطانوی سمندری حدود میں داخل ہوگیا،برطانوی بحریہ چوکنا ہو گئی

برطانیہ اور روس کے درمیان  سیاسی  کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا ۔

 بتایا گیا ہے کہ یہ کشیدگی ایک  روسی   بحری  جنگی جہاز  کے  برطانوی  سمندری حدود میں داخلے کے وقت  اس وقت شروع ہوئی جب ایک برطانوی فریگیٹ  بھی اس کے ہمراہ     ہو گیا ۔

برطانوی محکمہ دفاع کےمطابق  بحیرہ شمال  میں" ایڈمیرل   گورس خوف" نامی   یہ بحری جہاز  برطانوی سمندری حدود میں داخل  ہوا  جس پر  ہماری   بحریہ نے اقدام اٹھایا تھا ۔

 یاد رہے کہ  دونوں ممالک کے درمیان تعلقات  اُس وقت سے کشیدہ ہیں  جب  برطانوی وزیر خارجہ نے  روس پر دیگر ممالک کے انتخابی عمل میں مداخلت کا الزام لگایا تھا ۔



متعللقہ خبریں