برلن کرسمس مارکیٹ حملے کا ایک سال،یادگاری تقریب میں مرکل کی شرکت
برلن کی ایک کرسمس مارکیٹ پر کیے گئے دہشت گردانہ حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اس حملے کے متاثرین کے لیے ایک یادگار کا افتتاح کیا
872132

برلن کی ایک کرسمس مارکیٹ پر کیے گئے دہشت گردانہ حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اس حملے کے متاثرین کے لیے ایک یادگار کا افتتاح کیا۔
برلن کی اس کرسمس مارکیٹ پر گزشتہ سال سیاسی پناہ کے متلاشی ایک تیونسی حملہ آور نے ایک ٹرک چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 70 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
گزشتہ روز اسی مقام پر ہونے والی خصوصی تقریب میں چانسلر انگیلا مرکل کا کہنا تھا کہ اس حملے نے بہت سی جانیں لی تھیں۔
برلن کی یہ معروف کرسمس مارکیٹ گزشتہ سال وہاں مرنے والوں کی یاد میں آج بند ہے