دہشت گرد تنظیم داعش کو اسلحہ یورپی یونین کے ممالک  فراہم کر رہے ہیں

داعش نے عراق اور شام میں ہزاروں  شہریوں کے قتل میں جو اسلحہ استعمال کیا اس کا 3 فیصد بلغاریہ، رومانیہ، ہنگری اور جرمنی کا ساختہ تھا

870735
دہشت گرد تنظیم داعش کو اسلحہ یورپی یونین کے ممالک  فراہم کر رہے ہیں

دہشت گرد تنظیم داعش کو اسلحہ یورپی یونین کے ممالک  فراہم کر رہے ہیں۔

برطانوی  تحقیقاتی ادارے CAR کی تیار کردہ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ عراق اور شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کی حاکمیت کے دور میں تنظیم کے زیر استعمال اسلحے کا ایک تہائی یورپی یونین کے ممالک کی طرف سے فراہم کیا جاتا تھا۔

دوسو صفحات پر مشتمل تفتیشی رپورٹ کے مطابق داعش نے عراق اور شام میں ہزاروں  شہریوں کے قتل میں جو اسلحہ استعمال کیا اس کا 3 فیصد بلغاریہ، رومانیہ، ہنگری اور جرمنی کا ساختہ تھا۔

رپورٹ کے مطابق داعش کے قتل عاموں میں استعمال ہونے والے اسلحے کا نصف حصہ  روسی اور چینی ساختہ ہے۔

جرمن سرکاری نشریاتی اداروں کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب جیسے ممالک نے یورپی یونین کے قوانین کی جزوی خلاف ورزی کرتے ہوئے  مذکورہ ممالک سے کئی بلین ڈالر کا اسلحہ خریدا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شام میں موجود دہشت گردوں نے بعد ازاں زبردستی یا پھر قیمت ادا کر کے ان ممالک سے یہ اسلحہ حاصل کر کے استعمال کرنا شروع کر دیا۔



متعللقہ خبریں