نیٹو نے اسٹولن برگ کو 2020 تک سیکریٹری جنرل تعینات کردیا

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی  رپورٹ جینز اسٹالن برگ جولائی میں برسلز میں ہونے والے اتحادی افواج کے آئندہ اجلاس کی صدارت بھی کریں گے

868369
نیٹو نے اسٹولن برگ کو 2020 تک سیکریٹری جنرل تعینات کردیا

نیٹو نے 2020 تک جینز اسٹولن برگ کو ایک مرتبہ پھر سیکریٹری جنرل تعینات کردیا۔

واضح رہے کہ سرد جنگ میں روس کی جانب سے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے نیٹو کی جانب سے یہ سب سے بڑی تبدیلی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی  رپورٹ جینز اسٹالن برگ جولائی میں برسلز میں ہونے والے اتحادی افواج کے آئندہ اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، جس میں شمالی کوریا کے جوہری بحران اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیٹو میں توسیع پر ابھرنے والے متضاد جذبات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

21 ویں صدی کے جنگی چیلنجز، خاص طور پر سائبر حملوں اور ہائبرڈ جنگ سے نمٹنے کے لیے نیٹو اپنے کمانڈ اسٹرکچر میں بلند اصلاحات کرنا چاہتا ہے۔

نیٹو کے اہم سیاسی فیصلہ سازی ادارے، شمالی اٹلانٹک کونسل نے کہا تھا کہ 29 اتحادی ارکان نے 30 ستمبر 2020 کو اسٹالن برگ کے مینڈیٹ کو توسیع دینے پر اتفاق کیا تھا.

خیال رہے کہ جینز اسٹالن برگ پہلے نیٹو کے سربراہ تھے جنہیں سرد جنگ کے خاتمے کے بعد ایک سال کی بجائے دو سال کی توسیع دی گئی تھی، جو ان کی قیادت پر اعتماد کا اشارہ تھا۔

 

 

 

          



متعللقہ خبریں