بریگزٹ :یورپی یونین اور برطانیہ بات چیت میں پیش رفت پر متفق ہو گئے

برطانیہ اور یورپی یونین آج  اس بات  پر متفق ہو گئے ہیں جس کے تحت یورپی یونین سے اخراج کے بعد کے تعلقات پر بات چیت ہو گی

864159
بریگزٹ :یورپی یونین اور برطانیہ بات چیت میں پیش رفت پر متفق ہو گئے

برطانیہ اور یورپی یونین آج  اس بات  پر متفق ہو گئے ہیں جس کے تحت یورپی یونین سے اخراج کے بعد کے تعلقات پر بات چیت ہو گی۔

 وزیراعظم تھریسامے نے آج صبح  برسلز میں یورپی کمیشن کے سربراہ  یاں  کلاڈ  ینکر سے ملاقات کی۔

 یورپی کمیشن کی جانب سے اس ملاقات کے بعد کہا گیا ہے کہ برطانیہ نے یورپی یونین سے اخراج کے سلسلے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

 جبکہ دیگر اختلافی معاملات میں آئرلینڈ کی سرحد پر مستقبل کی برطانوی پالیسی بھی تھا۔

 دوسری جانب یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہےکہ تجارت سمیت دیگر اہم موضوعات پر مشکل بات چیت کا آغاز دراصل اب ہو گا۔



متعللقہ خبریں