برطانیہ یورپ سے اپنے معاملات دو ہفتوں میں نمٹالے: یورپی یونین

برطانيہ کے يورپی يونين سے اخراج کے سلسلے ميں جاری مذاکرات کے چھٹے دور ميں يورپی يونين نے برطانيہ کو دو ہفتوں کی مہلت دی ہے

845326
برطانیہ یورپ سے اپنے معاملات دو ہفتوں میں نمٹالے: یورپی یونین

برطانيہ کے يورپی يونين سے اخراج کے سلسلے ميں جاری مذاکرات کے چھٹے دور ميں يورپی يونين نے برطانيہ کو دو ہفتوں کی مہلت دی ہےجس ميں برطانيہ کو ان معاملات کا حل تلاش کرنا ہے جن کی وجہ سے مذاکراتی عمل تعطلی کا شکار ہے۔

 يورپی يونين کے ايک سفارت کار نے گزشتہ روز   کہا ہے کہ مستقبل ميں يورپی بلاک اور برطانيہ کے مابين تجارتی امور پر بات چيت کے ليے لندن حکومت کو دسمبر تک درپیش رکاوٹيں دور کرنی ہوں گی۔

 اب تک کی بات چيت ميں شہريوں کے حقوق، آئرلينڈ کی سرحد سے منسلک تنازعے اور ديگر چند معاملات پر پيش رفت ہوئی ہے۔

 يورپی سفارت کار کے مطابق، چودہ اور پندرہ دسمبر کو ہونے والی يورپی رہنماؤں کے اجلاس  ميں چند معاملات میں پیش رفت کو تحريری صورت ميں حتمی شکل دینا اہم ہے۔



متعللقہ خبریں