یونان فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے،یورپی یونین بھی کرے:چپراس

یونانی وزیراعظم الیکسس چپراس نے   یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی  حل  کی حمایت کرے

844682
یونان فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے،یورپی یونین بھی کرے:چپراس

یونانی وزیراعظم الیکسس چپراس نے   یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ   مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی  حل   کی حمایت کرے ۔

 چپراس نے یہ بات  ایتھنز میں  عرب سرمایہ کاری کے فروغ پر مبنی  یورو۔عرب اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی ۔

 انہوں نے کہا کہ  یونان،  مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی  حل کی حمایت کرتا ہے  جبکہ یورپی یونین   اگر اپنے عالمی تشخص کو  تقویت دینا چاہتی ہے تو اُسے  شام،عراق ،لیبیا اور یمن   میں امن و استحکام کےلیے  عرب ممالک سے تعاون بڑھانا ہوگا۔

فلسطین  کے مسئلے پر روشنی ڈالتےہوئے  چپراس نے کہا کہ   ان کا ملک  سن 1967   کے سرحدی معاہدے  اور ایک آزاد و خود مختار فلسطینی  ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں