بیلجئیم کی عدالت نے پگدامونت کارلوس اور چار وزراء کی مشروط رہا ئی کا فیصلہ سنا دیا
بیلجئیم کی عدالت نے کاتالونیا خود مختار انتظامیہ کے سابق سربراہ پگدامونت کارلوس اور چار وزراء کی مشروط رہا ئی کا فیصلہ سنایا ہے ۔

بیلجئیم کی عدالت نے کاتالونیا خود مختار انتظامیہ کے سابق سربراہ پگدامونت کارلوس اور چار وزراء کی مشروط رہا ئی کا فیصلہ سنایا ہے ۔
بیلجئیم کے فیڈرل اٹارنی دفتر سےجاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ مقدمے کی تحقیق کرنے والے جج نے کاتالونیا خود مختار انتظامیہ کے سابق سربراہ پگدامونت کارلوس اور چار وزراء جنھوں نے اپنے آپ کو بیلجئیم پولیس کے حوالے کیا تھا کو مشروط رہا کرنے کا فیصلہ سنایا ہے ۔ اس فیصلے کی رو سے وہ بغیر اجازت بیلجئیم کو ترک نہیں کریں گے،۔ایک ہی ایڈریس پر رہائش پذیر رہیں گے اور پولیس یا اٹارنی دفتر کی طلبی پر حاضری دیں گے ۔
یاد رہے کہ اسپین کی عدالت نے کاتالونیا خود مختار انتظامیہ کے سابق سربراہ پگدامونت کارلوس اور چار وزراء کے خلاف یکطرفہ اسپین سے آزادی کے اعلان میں کردار ،مملکت کے خلاف بغاوت اور سرکاری خزانے کے غلط استعمال کی وجہ سے گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے لیکن وہ اس فیصلے سے قبل ہی بیلجیئم فرار ہو گئے تھے ۔
متعللقہ خبریں

ناروے نے روسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے داخلے اور خروج پر پابندی عائد کر دی
"ناروے روس کے حملوں کے پیش نظر اپنے اتحادیوں اور ہم خیال فریقین کے ساتھ مل کر کاروائی کرتا ہے۔"