کاتالونیا کے صدر اور 5 وزرا٫ اسپین کو چکمہ دے کربیلجیئم پہنچ گئے،سیاسی پناہ کی درخواست

کاتالونیا کی اسپین سے آزادی کا اعلان کرنیوالے سابق  صدر پوئگ دی مونٹ اور 5 وزراء  ہسپانوی حکومت کو چکمہ دے کر اسپین سے بیلجیم فرار ہو گئے

837968
کاتالونیا  کے صدر اور 5 وزرا٫ اسپین کو چکمہ دے کربیلجیئم پہنچ گئے،سیاسی پناہ کی درخواست

کاتالونیا کی اسپین سے آزادی کا اعلان کرنیوالے سابق  صدر پوئگ دی مونٹ اور 5 وزراء  ہسپانوی حکومت کو چکمہ دے کر اسپین سے بیلجیم فرار ہو گئے۔

 وہ بذریعہ گاڑی فرانس کے شہر مارسیل پہنچے جہاں سے فلائیٹ پکڑ کر برسلز پہنچ گئے۔

خبر کے مطابق وہاں انہوں نے سیاسی پناہ  کی درخواست دے دی ہے جبکہ دوسری طرف اسپین  اٹارنی ہوسے مانوئل ماسا نے گزشتہ جمعے کو کاتالونیا  میں آزادی کے اعلان کے ذمہ دار سیاستدانوں کے خلاف قانونی کارروائی کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے اور ان پر بغاوت، ملک میں فسادات ، سرکاری فنڈز کے غلط استعمال سمیت دیگر متعلقہ جرائم کی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سے تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے.



متعللقہ خبریں