برطانیہ کو دہشتگردی کے شدید حملوں کا خطرہ ہے:ایم آئی 5

طانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 5 کے سربراہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مزید دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے

829443
برطانیہ کو دہشتگردی کے شدید حملوں کا خطرہ ہے:ایم آئی 5

برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 5 کے سربراہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مزید دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے۔

برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کے سربراہ اینڈریو پارکر نے کہا کہ برطانیہ میں ممکنہ حملوں کی اطلاعات ہیں، 34 سالہ پیشہوارانہ زندگی  میں دہشت گردی کے اتنے سنگین خطرات کبھی نہیں دیکھے جن کا برطانیہ کو اب سامنا ہے، انفرادی حیثیت میں دہشت گروں کی کاروائیوں کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے جن کو روکنا مشکل ہے۔

ایم آئی 5 کے سربراہ اینڈریو پارکر کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں بہت سے دہشت گرد برطانیہ کا رخ کررہے ہیں جنہیں ڈھونڈنا بہت مشکل ہے۔

رواں سال برطانیہ میں 5 دہشت گردی کے واقعات ہوئے جس کے باعث خفیہ ایجنسی کے آپریشنز متاثر ہوئے ہیں جبکہ  گزشتہ چار سال کے دوران برطانیہ میں دہشت گردی کے 20 بڑے منصوبے ناکام بنے ہیں۔



متعللقہ خبریں