پرتگال اوراسپین کے جنگلات آگ کی لپیٹ میں،39 افراد ہلاک

پرتگال اور اسپین میں جنگلات اور زرعی اراضی میں لگنے والی خوف ناک آگ کے نتیجے میں کم سے کم 39 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

828509
پرتگال اوراسپین کے جنگلات آگ کی لپیٹ میں،39 افراد ہلاک

پرتگال اور اسپین میں جنگلات اور زرعی اراضی میں لگنے والی خوف ناک آگ کے نتیجے میں کم سے کم 39 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر کے مطابق ،پرتگال میں خشک سالی کے بعد جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک  اٹھی جس کے نتیجے میں 36 افراد زندہ جل گئے جب کہ اسپین کے شمال مشرقی علاقوں میں لگنے والی آگ سے تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ پرتگال میں 50 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔

 اسپین میں بھی کئی مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔ دونوں ملکوں میں آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ اور دیگر امدادی ادارے متحرک ہیں۔

پرتگالی حکومت نے شمال کی طرف سے بہتے دریائے تاجوس کے اطراف میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کے ساتھ عالمی برادری سے آگ بجھانے میں مدد طلب کی ہے۔

پرتگالی  حزب اختلاف  نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت آگ بجھانے میں کوتاہی کی مرتکب ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال جون میں جنگلات میں آتش زدگی کے نتیجے میں 64 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔



متعللقہ خبریں