اسپین کے وزیر اعظم نے کاتالونیا سے آزادی کا اعلان کرنے  یا نہ کرنے کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کر دیا

اسپین کے  وزیر اعظم ماریانو راجوئے  نےنے کہا کہ اگر آزادی کا اعلان کیا گیا تو کاتالونیا کی خود مختاری کے حقوق کو ختم کرتے ہوئے آئینی شقوں  پر عمل درآمد شروع کیا جائے گا ۔ اسپین کے علاقے کاتالونیا کے صدر چارلس پوئگڈیمونٹ نے

825105
اسپین کے وزیر اعظم نے کاتالونیا  سے آزادی کا اعلان کرنے  یا نہ کرنے کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کر دیا

 

اسپین کے  وزیر اعظم ماریانو راجوئے  نے کاتالونیا کی انتظامیہ سے آزادی کا اعلان کرنے  یا نہ کرنے کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا ۔

 انھوں نے کہا کہ اگر آزادی کا اعلان کیا گیا تو کاتالونیا کی خود مختاری کے حقوق کو ختم کرتے ہوئے آئینی شقوں  پر عمل درآمد شروع کیا جائے گا ۔

اسپین کے علاقے کاتالونیا کے صدر چارلس پوئگڈیمونٹ نے آزادی کا اعلان معطل کر دیا  ہے ۔علاقائی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد ریاست بننے کا عوام سے ملنے والا مینڈیٹ وہ قبول کرتے ہیں، یکم اکتوبر کے ریفرنڈم کے نتائج کی بنیاد پر کاتالونیا کو آزاد ملک بننے کا حق حاصل ہو چکا ہے ، یہ حق بھی مل چکا ہے کہ اسے سنا جائے اور احترام کیا جائے ۔ انہوں نے پارلیمنٹ سے کہا کہ ریفرنڈم کے اعلان کو معطل کر دیں تاکہ ڈائیلاگ کا سلسلہ شروع ہو سکے ۔



متعللقہ خبریں