جرمن انتخابات :کرسچیئن ڈیموکریٹک اور اتحادی پارٹی کو برتری حاصل،مرکل نتائج سے مایوس

جرمن انتخابات میں انگیلا مرکل کی سیاسی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین اور اس کی اتحادی جماعت کرسچین سوشل یونین نے مجموعی طور پر 32.5 فیصد ووٹ حاصل کیے جو کہ گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں 8٫5 فیصد کم  ہیں

813154
جرمن انتخابات :کرسچیئن ڈیموکریٹک اور اتحادی پارٹی کو برتری حاصل،مرکل نتائج سے مایوس

بتایا گیاہے کہ  جرمنی میں ہونے والے  انتخابات میں انگیلا مرکل کی سیاسی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین اور اس کی اتحادی جماعت کرسچین سوشل یونین نے مجموعی طور پر 32.5 فیصد ووٹ حاصل کیے جو کہ گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں 8٫5 فیصد کم  ہیں۔

خبرکے مطابق، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے 20 فیصد جب کہ مسلم مخالف دائیں بازو کی جماعت الٹرنیٹو فار جرمنی نے 13.5 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

 ان انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی مقبولیت میں سب سے زیادہ کمی واقع ہوئی حالانکہ وہ گزشتہ حکومت میں حکمراں جماعت کے ساتھ اتحادی تھی تاہم اب اسے حزب اختلاف کی نشستوں  پر بیٹھنا ہوگا۔

انتخابات سے قبل توقع کی جارہی تھی کہ الٹرنیٹو فار جرمنی کو زیادہ ووٹ نہیں ملیں گے البتہ وہ تیسری بڑی جماعت بن کر ابھری  ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ جرمن پارلیمان  میںُ اسے بھی پہلی بار نشست ملے گی۔

انتخابات کے حتمی نتائج آنے کے بعد مرکل کو حکومت قائم کرنے کے لیے نئے اتحادیوں کی تلاش ہوگی جسے  قائم  کرنے میں کئی ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے ۔



متعللقہ خبریں