روس میں ہیروں کی کان میں حادثے کے نتیجے میں 9 کن کن لاپتہ

روس میں سب سے زیادہ ہیرے نکالنے والی کمپنی ’ الروسا‘ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سکھا ریجن کے علاقے میں واقع کان میں 9 کان کنوں کی تلاش جاری ہے جو کان میں پانی بھرنے کے بعد لاپتا ہو گئے تھے

784192
روس میں ہیروں کی کان  میں حادثے کے نتیجے میں 9  کن کن لاپتہ

روس میں واقع ہیروں کی سب سے بڑی کان کی ایک سرنگ میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں  9 کان کن لاپتہ۔

روس میں سب سے زیادہ ہیرے نکالنے والی کمپنی ’ الروسا‘ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سکھا ریجن کے علاقے میں واقع کان میں 9 کان کنوں کی تلاش جاری ہے جو کان میں پانی بھرنے کے بعد لاپتا ہو گئے تھے۔

یہ کان دارالحکومت ماسکو کے مشرق میں تقریباً 2600 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔

ہنگامی حالات سے نمٹنے کی وزارت نے کہا ہے کہ لاپتا ہونے والے کان کنوں کی تلاش جاری ہے تاکہ ان کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔

وزارت نے بتایا کہ کان کے اندر ایک گڑھے میں تقریباً تین لاکھ کیوبک میٹر پانی بھرا ہوا تھا جس میں شگاف ہونے سے پانی اس جانب بہنا شروع ہو گیا جہاں مزور کام کر رہے تھے۔

ہیروں کی تلاش کا کام کرنے والے  کمپنی  الروسا نے کہا ہے کہ 133 کان کنوں کو کان سے نکال لیا گیا ہے۔ دو کان کنوں کو جنہیں معمولی زخم آئے تھے اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں