یورپی یونین کا عراقی فوج کو خراج تحسین

موصل کے عوام کی باہمی مصالحت  اس شہر اور عراق کے مستقبل کے لیے  اہم ہے، یورپی یونین

767563
یورپی یونین کا عراقی فوج کو خراج تحسین

یورپی یونین  نے اطلاع دی ہے کہ موصل کو دہشت گرد تنظیم داعش سے نجات دلانا ، عراق کے دہشت گردی سے پاک  کسی مستقبل کی نشاط کے  لیے   ایک انتہائی اہم  کامیابی ہے۔

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی  کے موصل کو داعش سے مکمل طور پر نجات دلائے جانے کے اعلان  کے بعد  یورپی یونین کی خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسیوں کی نمائندہ اعلی فیڈریکا  موغارینی  اور یورپی یونین  انسانی  امداد و بحران  انتظامیہ کے ذمہ دار  کمشنر  کرسٹوس  نے ایک تحریری اعلان  جاری کیا ہے۔

جس میں  موصل کو داعش  کے قبضے  سے چھڑانے کے  لیے  جدوجہد کرنے والے عراقی عوام، حکومت اور سیکورٹی قوتوں کو مبارکباد پیش کی گئی  ہے تو اس  جنگ میں  ہلاک ہونے والے شہریوں اور فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

اب کے بعد کے سلسلے میں  شہریوں کے تحفظ  کو اولیت  دیے جانے کی ضرورت پر زور دینے والے اعلامیہ میں  اس جانب اشارہ دیا گیا ہے کہ موصل کے عوام کی باہمی مصالحت  اس شہر اور عراق کے مستقبل کے لیے  اہم ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا  ہے کہ  موصل جنگ کے دوران اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور ہونے والے  شہریوں کی واپسی کو ممکن بنانے کے لیے  کوششیں  صرف کیے جانے کی ضرورت ہے، یونین   عراق  کی سلامتی،   اس کے استحکام   اور باہمی مصالحت میں درپیش  مسائل کے حل کی راہ میں  اپنے تعاون کو جاری رکھے گی۔

 



متعللقہ خبریں