تریزا مئے: یورپی یونین کے شہریوں کو برطانیہ میں قیام کی اجازت دی جائیگی

یورپی یونین کے شہریوں  کے ریزی ڈینس پرمٹ   کے حصول کے عمل میں  بھی آسانیاں لائی جائیں  گی

759980
تریزا مئے: یورپی یونین کے شہریوں کو برطانیہ میں قیام کی اجازت دی جائیگی

برطانوی وزیر اعظم   تریزا مئے  نے یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد بھی   ان کے ملک میں  مقیم   یورپی یونین کے  شہریوں کے حقوق کے   حوالے سے شرائط کا اعلان کیا ہے۔

جس  کے مطابق  برطانیہ میں موجودہ قوانین کی رو سے قیام  کرنے والے یورپی یونین کے شہریوں  کو  پانچ سال کی مدت  پوری کرنے پر  مسلسل  قیام کی اجازت   دی جائیگی۔

یہ  لوگ  اپنے اپنے ملکوں سے اپنے اہل ِ خانہ کو بھی برطانیہ  لانے کے حق کے مالک ہوں گے۔

علاوہ ازیں  یورپی یونین کے شہریوں  کے ریزی ڈینس پرمٹ   کے حصول کے عمل میں  بھی آسانیاں لائی جائیں  گی۔

واضح رہے کہ  اس ملک میں  تیس لاکھ سے زائد  یورپی یونین  کے شہریوں کو دیے جانے والے  ان حقوق  کے بدلے میں یورپی یونین کے مختلف ملکوں میں مقیم   دس لاکھ  سے زائد   برطانوی  شہریوں    کو اسی طرح کے حقوق دیے جانے کی شرط   بھی  رکھی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں