یورپی یونین نے 3 ممالک کے خلاف قانونی کاروائی  شروع کر دی

یورپی یونین نے قانونی پابندی کے باوجود مہاجرین قبول نہ کرنے والے تین ممالک جمہوریہ چیک، ہنگری اور پولینڈ کے بارے میں قانونی کاروائی  شروع کر دی

752307
یورپی یونین نے 3 ممالک کے خلاف قانونی کاروائی  شروع کر دی

یورپی یونین نے قانونی پابندی کے باوجود مہاجرین قبول نہ کرنے والے تین ممالک جمہوریہ چیک، ہنگری اور پولینڈ کے بارے میں قانونی کاروائی  شروع کر دی ہے۔

یورپی یونین کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں، جمہوریہ چیک، ہنگری اور پولینڈ  کو مہاجرین کو قبول کرنے یا کم از کم اس بارے میں کوئی وعدہ کرنے کی ایک تواتر سے اپیل کئے جانے کی  یاد دہانی  کروائی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام تر اپیلوں کے باوجود مذکورہ 3 ممالک  نے یورپی یونین کونسل  کے فیصلوں سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ہے اور مہاجرین کو قبول نہیں کیا۔

بیان کے مطابق اس دائرہ کار میں ، دوبارہ اسکان  کی رپورٹ  میں پہلے سے واضح کی گئی شکل میں کمیشن نے مذکورہ تین ممالک   کی  خلاف ورزیوں کے بارے میں قانونی  عمل شروع کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں