ماکرون فرانس اور یورپی یونین کے مفادات کا دفاع کریں گے: فرانسووا اولاند

ماکرون فرانس اور یورپی یونین کے مفادات کا دفاع کریں گے اور جرمنی کے ایک اچھے ساجھے دار ثابت ہوں گے۔ اولاند

723056
ماکرون فرانس اور یورپی یونین کے مفادات کا دفاع کریں گے:  فرانسووا اولاند

فرانس کے صدر فرانسووا اولاند نے 7 مئی کو متوقع صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے مارچ موومنٹ  کے چئیرمین امانوئیل ماکرون کو ووٹ دینے کی اپیل کا اعادہ کیا ہے۔

اولاند، یورپی یونین کے اجلاس میں شرکت کے لئے،  برسلز میں ہیں جہاں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ماکرون فرانس اور یورپی یونین کے مفادات کا دفاع کریں گے اور جرمنی کے ایک اچھے ساجھے دار ثابت ہوں گے۔

واضح رہے کہ فرانس میں 23 اپریل کو 11 امیدواروں کے مقابلے سے منعقدہ صدارتی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل نہیں ہو سکی تھی۔

انتخابات میں 24.01 فیصد ووٹوں کے ساتھ امانوئیل ماکرون اور 21.30 فیصد ووٹوں کے ساتھ مارین لی پین  انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مقابلہ کریں گے۔



متعللقہ خبریں