اٹلی میں جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس،عالمی مسائل پر غور

اطالوی شہر لوکا میں ترقی یافتہ ممالک کے جی سیون گروپ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع ہو گیا جس میں شام اور روس پر پابندیاں عائد کرنے کے موضوع پر تبادلہٴ خیال کیا گیا

709831
اٹلی میں جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس،عالمی مسائل پر غور

اطالوی شہر لوکا میں ترقی یافتہ ممالک کے جی سیون گروپ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز کی کارروائی میں شام اور روس پر پابندیاں عائد کرنے کے موضوع پر تبادلہٴ خیال کیا گیا۔

برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کے بقول شامی اور روسی فوج کے اعلیٰ عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کے امکانات پر غور کیا جا رہا ہے۔

 امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے مطابق ان کا ملک دنیا کے ہر خطے میں بے قصور افراد کو تحفظ فراہم کرے گا۔

 اس دو روزہ اجلاس میں برطانیہ، جرمنی، امریکہ، فرانس،کینیڈا، اٹلی، جاپان اور امریکہ کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔



متعللقہ خبریں