یورپی یونین سے برطانیہ کا اخراج: باضابطہ کاروائی شروع

برطانوی وزیر اعظم تھریسا  مے نے کہا ہے کہ بریگزٹ کا عمل شروع ہونے کے بعد اب واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہے

702073
یورپی یونین سے برطانیہ کا اخراج: باضابطہ کاروائی شروع

برطانوی وزیر اعظم تھریسا  مے نے کہا ہے کہ بریگزٹ کا عمل شروع ہونے کے بعد اب واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہے۔

گزشتہ روز  پارلیمان سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کا عمل باضابطہ طور پر شروع کیا جا چکا ہے۔

 یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹُسک نے کہا ہے کہ برطانیہ کی طرف سے بریگزٹ کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کرنے کے لیے یورپی یونین کو لکھا گیا خط انہیں موصول ہو گیا ہےجس میں برطانیہ کی طرف سے درخواست کی گئی ہے کہ لِزبن معاہدے شق 50 کے تحت برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

  اس شق کے مطابق کوئی بھی  ملک  زیادہ سے زیادہ دو سال تک جاری رہنے والی بات چیت کے بعد اس یونین سے الگ ہو سکتاہے۔

 یاد رہے کہ  گزشتہ سال  جون میں ہونے والے ریفرنڈم میں 52 فیصد برطانوی عوام نے یورپی یونین سے الگ ہونے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔



متعللقہ خبریں