نیٹو دفاعی اخراجات جرمنی اٹھائے،ٹرمپ نے بل مرکل کےہاتھ میں تھمادیا:برطانوی اخبار

برطانوی اخبار  سنڈے ٹائمز   نے  حکومت جرمنی   کے ایک ذرائع کے توسط سے خبر دی ہے کہ  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ  نے جرمن چانسلر انگیلا مرکل کو  نیٹو  کے دفاعی اخراجات  پر مشتمل  375 ارب ڈالر کا ایک بل   دیا ہے

700438
نیٹو دفاعی اخراجات جرمنی اٹھائے،ٹرمپ نے بل مرکل کےہاتھ میں تھمادیا:برطانوی اخبار

  برطانوی اخبار  سنڈے ٹائمز   نے  حکومت جرمنی   کے ایک ذرائع کے توسط سے خبر دی ہے کہ  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ  نے جرمن چانسلر انگیلا مرکل کو  نیٹو  کے دفاعی اخراجات  پر مشتمل  375 ارب ڈالر     کا ایک بل   دیا ہے۔

 ایک جرمن وزیر نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ  17 مارچ کو  وائٹ ہاوس میں ہونے والی بند کمرے کی ملاقات میں  یہ واقعہ پیش آیا جس پر جرمن چانسلر نے   انتہائی صبر کا مظاہرہ کیا ۔

 جرمن  وزیر  کا یہ بھی کہنا ہے کہ  ہر مطالبے کا ایک طریقہ ہوتا ہے   مگر جرمن چانسلر نے  خود کو  قابو میں رکھتےہوئے اس مطالبے پر کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ۔

 اس کے جواب میں حکومت جرمنی کے ترجمان   اسٹیفن سیبرٹ نے اس واقعے کو من گھڑت قرار دیتےہوئے کہا کہ  واشنگٹن کی ملاقات میں  دفاع اخراجات پر بحث ضرورہوئی  جس   کا احوال رائے عامہ   کے سامنے ظاہر کر دیا گیا تھا ۔



متعللقہ خبریں