ترک وزیر خارجہ جب چاہیں لندن آ سکتے ہیں: جانسن

برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا ہے کہ ترک وزیر خارجہ جب چاہیں  میرے ساتھ کھانے کی میز پر ملاقات  کر سکتے ہیں

689886
ترک وزیر خارجہ جب چاہیں لندن آ سکتے ہیں: جانسن

برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے اپنے ترک ہم منصب مولود چاوش اولو  کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔

 جانسن نے آئی ٹی وی نیوز سے گفتگو  کے دوران   ترکی اور ہالینڈ کے درمیان  سفارتی بحران   کو افسوس ناک قرار دیا  اور کہا کہ  دونوں ملک نیٹو کے رکن ہیں اور ہمارے دوست ہیں۔ میں نے  چاوش اولو سے بات کی ہے اور انہیں کہا ہے کہ  اگر وہ چاہیں  تو میرے ساتھ کھانے کی میز پر ملاقات  کر سکتے ہیں۔

برطانوی وزیر  خارجہ نے امید ظاہر کی کہ   یہ بحران جلد حل ہو جائے  تو بہتر ہوگا۔



متعللقہ خبریں