ترک وزراء کے جلسوں کو ممنوع قرار دے کر ہم نے ایک غلط فیصلہ کیا ہے: بن بوٹ

ترک وزیر خارجہ کو  ملک میں داخلے کی اجازت نہ دینا اور طیارے کی لینڈنگ کا اجازت نامہ منسوخ کیا جانا ناقابل یقین ہے۔ میرے خیال میں یہ ریفرینڈم سے قریبی دلچسپی سے متعلق طرز عمل ہے۔ بوٹ

689598
ترک وزراء کے جلسوں کو ممنوع قرار دے کر ہم نے ایک غلط فیصلہ کیا ہے: بن بوٹ

ہالینڈ کے سابق وزیر خارجہ بن بوٹ نے، ہالینڈ کے ترک وزراء  کو روکنے سے متعلق جاری کردہ بیان میں  وزیر اعظم مارک رُٹ  کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بن بوٹ نے کہا ہے کہ " ترک وزراء کے جلسوں کو ممنوع قرار دے کر ہم نے ایک غلط فیصلہ کیا ہے"۔

کرسچئین ڈیموکریٹ پارٹی سے ہالینڈ کے  سابق وزیر خارجہ بوٹ نے ایک انٹر نیٹ سائٹ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ترک وزیر خارجہ کو  ملک میں داخلے کی اجازت نہ دینا اور طیارے کی لینڈنگ کا اجازت نامہ منسوخ کیا جانا ناقابل یقین ہے۔ میرے خیال میں یہ ریفرینڈم سے قریبی دلچسپی سے متعلق طرز عمل ہے۔

بوٹ نے کہا کہ ہم نے جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کا دفاع کیا ہے اور کر رہے ہیں۔ لیکن مذکورہ ممنوعات  کر کے ہم نے ان اقدار کے خلاف اور غلط قدم اٹھایا ہے۔

بن بوٹ نے اپنے بیان میں ترکی کے ساتھ اقتصادی تعلقات  کے خراب ہو سکنے کے احتمال کے بارے میں تنقیدوں پر بھی بات کی۔



متعللقہ خبریں