جرمنی: ڈرائیور نے پیدل چلتے لوگوں پر گاڑی چڑھا کر ایک شخص کو ہلاک اور 2 کو زخمی  کر دیا

ہائیڈل برگ میں ایک شخص نے گاڑی کو پیدل چلتے لوگوں پر چڑھا دیا جس کے نتیجے میں ایک بوڑھا شخص ہلاک ا ور 2 زخمی ہو گئے

680188
جرمنی: ڈرائیور نے پیدل چلتے لوگوں پر گاڑی چڑھا کر ایک شخص کو ہلاک اور 2 کو زخمی  کر دیا

جرمنی میں ایک ڈرائیور نے پیدل چلتے لوگوں پر گاڑی چڑھا کر ایک شخص کو ہلاک اور 2 کو زخمی  کر دیا ہے۔

پولیس کی فراہم کردہ  معلومات کے مطابق ہائیڈل برگ میں ایک شخص نے گاڑی کو پیدل چلتے لوگوں پر چڑھا دیا جس کے نتیجے میں ایک بوڑھا شخص ہلاک ا ور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

حملہ آور نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے فائر کر کے اسے ہلاک کر دیا ہے۔

جرمن پریس کے مطابق ہسپتال پہنچائے جانے والے حملہ آور کے ہاتھ میں چاقو بھی موجود تھا۔

حملے کے بارے میں سب سے پہلے دہشت گردی کا اندیشہ ظاہر کیا گیا لیکن  پریس ذرائع کے مطابق حملہ آور کا ذہنی توازن خراب تھا۔

تاہم پولیس ذرائع نے اس بات کی تاحال تصدیق نہیں کی۔

زخمیوں میں ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال ماہِ دسمبر میں بھی برلن میں کرسمس کی تقریبات  کے دوران ایک تیونس  کے شہری نے اپنا ٹرک شہریوں کے اوپر چڑھا کر 12 افراد کو زخمی کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں