امریکہ یورپی یونین کے معاملات میں دخل اندازی نہ کرے، موغارینی

موغارینی  نے  واشنگٹن میں مذاکرات کے دائرہ کار میں اٹلانٹک کونسل میں     امریکہ ۔ یورپی یونین تعلقات پر اپنے  جائزے     پیش کیے

670332
امریکہ یورپی یونین کے معاملات میں دخل اندازی نہ کرے، موغارینی

یورپی یونین  کی    خارجہ تعلقات   اور سلامتی پالیسیوں کی اعلی نمائندہ       فیڈریکا موغارینی     نے   امریکی انتظامیہ کو   یورپی یونین کے داخلی معاملات میں  دخل اندازی نہ کرنے    پر خبردار کیا ہے۔

موغارینی  نے  واشنگٹن میں مذاکرات کے دائرہ کار میں اٹلانٹک کونسل میں     امریکہ ۔ یورپی یونین تعلقات پر اپنے  جائزے     پیش کیے ہیں۔

اس   حوالے سے ٹرمپ  کے قومی سلامتی کے مشیر اور   مشیرِ خاص     سمیت  وزیر  خارجہ  ریکس ٹیلر سن سے  ملاقات کرنے والی موغارینی نے  اجلاس کے      مثبت گزرنے      کا کہتے ہوئے واضح کیا ہے  کہ  تمام تر پیغامات    خوش آئند تھے میں یہ نہیں کہوں گی کہ  بعض معاملات پر ہمارے درمیان  نظریاتی اختلاف پایا جاتا ہے۔

امریکہ ایک  بڑی جمہوریت ہے، اس کے عوام اور ادارے طاقتور  ہیں۔ اس ملک کی داخلی پالیسیوں  پر تبصرہ کرنا    نہ میرا اور نہ ہی کسی دوسرے یورپی  شہری کا کام ہے۔   یہی چیز امریکہ کے لیے بھی لاگو ہوتی ہے،  اس  کو ہمارے داخلی معاملات میں ٹانگ نہیں اڑانی چاہیے۔

ایران کے ساتھ جوہری  معاہدے  کے معاملے میں امریکہ اور یورپی یونین کے    ایک مشترکہ زمین  پر   ہونے کا ذکر   کرنے والی  نمائندہ     یورپ   کا کہنا تھا کہ   انہوں نے امریکی حکام سے اس معاملے پر  مطابقت کی ضمانت لی ہے۔ کیونکہ اس پر عمل درآمد یورپ کی سلامتی کے لیے اہم ہے اور جب تک  ایران  اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتا رہتا ہے   تب تک   یورپی یونین کے تہران  کے ساتھ سیاسی و اقتصادی  تعلقات  برقرار رہیں گے۔



متعللقہ خبریں