اٹلی مذہبی رواداری کا مثالی ملک ہے اسے برقرار رکھا جائے: وزیرداخلہ

اطالوی  وزیر داخلہ  مارکو  مینیتی  نے  ملک میں  موجود مسلم انجمنوں   کے درمیان   گفت و شنید  اور  کاروباری  روابط  بڑھانے سے متعلق ایک  معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں

663710
اٹلی مذہبی رواداری کا مثالی ملک ہے اسے برقرار رکھا جائے: وزیرداخلہ

اطالوی  وزیر داخلہ  مارکو  مینیتی  نے  ملک میں  موجود مسلم انجمنوں   کے درمیان   گفت و شنید  اور  کاروباری  روابط  بڑھانے سے متعلق ایک  معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

 اس سلسلے میں  وزارت داخلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی  جس میں  اٹلی میں بسے مسلمانوں  کی نمائندہ انجمنوں  کے ارکان نے شرکت کی ۔

 تقریب  کے دوران ایک معاہدے پر دستخط  کیے گئے  جس   کے  نتیجے میں  ملک میں موجود مسلم انجمنوں کے درمیان  گفت و شنید  اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق رائے طے کیا گیا  علاوہ ازیں  مسلمانوں    کو اپنے مذہبی  عقائد کے مطابق   فرائض کی بجا آوری   کی بھی  مکمل آزادی  دینے  کا فیصلہ کیا گیا ۔

 اس موقع پر   وزیر داخلہ مینیتی نے  کہا کہ  اٹلی  میں  بسے تمام افراد   اطالوی ہیں  جو کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں  حکومت کے ساتھ  برابر کے شریک ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں